ابنا: عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر اسامہ النجیفی نے سامراء کے الاعتصام میدان میں خطاب کے دوران اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ حکومت کی جانب سے مظاہرین کے مطالبات کے جائزہ لینے کا کام آغاز ہوا ہے مظاہرین سے درخواست کی کہ صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں۔ اس موقع پر انہوں نے عوام کے مطالبات کو پورا کرنے میں حکام کے سست رویے کی بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ العراقیہ کے وزراء ،مظاہرین سے اظہار یکجہتی کےلئے کابینہ کے اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے۔
واضح رہے کہ عراق کے بعض شہروں میں حکومت مخالف احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
دریں اثنا عراق کے وزیراعظم نوری مالکی نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہےکہ اگرمظاہرین قانون کے دائرے میں اپنے مطالبات پیش کریں تو بغداد کی حکومت، انکے جائز مطالبات کو پورا کرنے کےلئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائے گی۔
.......
/169